حکومت جھوٹے کیسز پر چل رہی ہے،طلال چوہدری

منگل 24 دسمبر 2019 16:53

حکومت جھوٹے کیسز پر چل رہی ہے،طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی انتقام کے لیے اداروں کو استعمال کر ہی ہے، اس فیصلے کے بعد اے این ایف جیسے ادارے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف اس لیے مل رہا ہے کہ تمام کیسز جھوٹے ہیں مگر یہ حکومت کل مزید کسی جھوٹے کیس میں کسی اوررہنما کو گرفتار کر لے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ حکومت جھوٹے کیسز پر ہی چل رہی ہے۔