رورل ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹر کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ کو ڈاکٹر کی پانچ دن کی تنخواہ بطور سزا کاٹنے کی ہدایت

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 دسمبر 2019 19:43

رورل ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹر کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان اور رورل ہیلتھ سینٹر جلالپور شریف کاآج شام دورہ کیا ۔رورل ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹر کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو ہدایت دی ہیں کہ مذکورہ ڈاکٹر کی پانچ دن کی تنخواہ بطور سزا کاٹ لی جائے۔

انہوں نے کہا ہے زمہ داری کا مظاہرہ نا کرنے والے ڈاکٹرز اور ملازمین اپنا ٹھکانہ کہیں اور ڈھونڈ لیں۔ اس موقع پر انہوں نے مذکورہ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور عملہ کی حاضری چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں کے او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیکل سٹور، سرجیکل وارڈ کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں اور انکے لواحقین سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس اور دیگر انچارج ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے تمام مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ڈاکٹرزحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہدایات پر ہر صورت عمل کریں۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو پنڈ ادانخان اور آر ایچ سی میں مریضوں سے مفت ادویات کی دستیابی با رے دریافت کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان احمد فراز، ڈی ڈی ایچ او ،ڈاکٹرز ، ہیلتھ ورکرز اور دیگر افسران موجود تھے ۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہیڈ رسول بیراج کا اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان کے ہمراہ دورہ کیا جہاں چیف آفیسر ایم سی پنڈ دادنخان حیدر چٹھہ محکمہ انہار کے افسران و دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے جلالپور اریگیشن منصوبے پر کیے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہے اور دیگر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :