بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

بدھ 25 دسمبر 2019 00:03

اسلام آباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں میں کہا ہے کہ تمام مذھبی تہواروں کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس اتحاد اور خدمت گذاری کا موقعہ ہے اور ہمیں کرسمس کی کہانی کو پیار و شفقت کے درس کی طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔

میں اس پرمسرت موقعے پر اپنے مسیحی بہنوں و بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں تمام اقلیتوں کے مذھبی حقوق کی حفاظت کرتی رہے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تمام پاکستانیوں کے لیئے ذات، رنگ اور مذہب سمیت ہر قسم کے امتیاز کے بغیر یکساں سیاسی، معاشی اور معاشرتی حقوق کے لیئے جدجہد کی ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی چیئرمین نے پاکستانی مسیحی کمیونٹی کی قوم سازی و ترقی میں کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان کے تیز ترین دوڑنے والے شخص جان پرمل سے لے کر دشمن سے بڑی بھادری سے نبرد آزما ہو کر ملکی فضائی حدود کی حاظت کرنے والے گراوًنڈ کئپٹن سِسئل چودھری تک، اور جسٹس کارنویل سے لے شہباز بھٹی تک، مسیحی کمیونٹی کے افراد نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت اور اپنی دھرتی کی حفاظت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مسیحی بھائیوں و بہنوں کو اپیل کی کہ وہ کرسمس کے موقعے پر اپنی عبادات کے دوران پاکستان کی سالمیت اور خودمختیاری کے ساتھ ساتھ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیئے بھی دعائیں مانگیں۔