رائیونڈ میں نواز زرداری کی تاریخی ملاقات میں "مشرف " کا تذکرہ

سینئیر صحافی نصرت جاوید نے ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 28 دسمبر 2019 14:16

رائیونڈ میں نواز زرداری کی تاریخی ملاقات میں "مشرف " کا تذکرہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 دسمبر2019ء) سینئیر صحافی و کالم نگار  نصرت جاوید نے اپنے کالم میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق سینئیرصحافی نصر جاوید اپنے کالم "تاریخ بنانے سے فی الحال گریز ہی کریں" میں لکھتے ہیں کہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے چند ماہ بعد آصف علی زرداری نواز شریف سے ملاقات کرنے رائیونڈ تشریف لے گئے۔

عجب اتفاق ہوا کہ اس ملاقات کے عین دوسرے دن مجھے آصف علی زرداری صاحب نے دوپہر کے کھانے پر طلب کر لیا۔ہم دونوں کے علاوہ کوئی اور کمرے میں موجود نہیں تھا۔آصف صاحب ماحولیات سے متعلقہ معاملات پر گفتگو کرتے رہے۔کافی دیر تک اُنہیں بہت احترام سے سننے کے بعد میں نے بے تکلفی کا فائدہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

انہیں یاد دلایا کہ میں ذات کا رپورٹر ہوں۔مجھے بتائیں کہ نواز شریف صاحب سے ان کیا گفتگو ہوئی۔

آصف علی زرداری صاحب نے کہا کہ پوری ملاقات میں نواز شریف صاحب پنجابی میں گلا کرتے رہے کہ "تسی مشرف نوں بغیر سزا دلوائے جانے دیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے مجھے یاد دلایا کہ وہ رائیونڈ میں سندھی ٹوپی پہن کر گئے تھے۔نواز شریف اپنا گلہ دہراتے رہے تو بالاآخر اس ٹوپی کی جانب اشارہ کرے کہ آصف علی زرداری نے کہا کہ "ہم نے بہت لاشیں دے دی ہیں۔

اب حوصلہ نہیں رہا۔ نواز شریف جب اقتدار میں آئیں تو "عوام میں مقبول" افتخار چوہدری کی سرپرستی میں مشرف سے حساب برابر کر لیں۔وقت آنے پر نواز شریف صاحب نے حساب چکانے کی کوشش کی۔اس کے بعد جو ہوا وہ بھی تاریخ ہے۔ذاتی تعصبات اور شکوہ شکایات سے ذہن کو آزاد کرنے کی کوشش کے بعد جب پاکستان کی موجودہ صورتحال پر غور کرتا ہوں تو دل دل جاتا ہے۔