فلم ’’رہبرا‘‘ کی عکس بندی شروع کردی گئی

پیر 30 دسمبر 2019 12:00

فلم ’’رہبرا‘‘ کی عکس بندی شروع کردی گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2019ء) پاکستانی نئی فلم ’’رہبرا‘‘ کی عکس بندی شروع کردی گئی۔ فلم میں اداکاراحسن خان اور عائشہ عمر مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم پر 2017سے کام جاری تھا لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے اس کی عکس بندی نہیں کی جارہی تھی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فلم کے ہدایت کار امین اقبال نے کہا کہ فلم کے پہلے شیڈول کی عکس بندی4دن پر مشتمل ہے جو کہ لاہور شہر میں کی جارہی ہے اور آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے مکمل کرلی جائے گی۔ مزاح اور رومانس پر مبنی یہ فلم کی کاسٹ میں اداکار سہیل سمیر ، سحرش خان، حنا بیات اور غلام محی الدین شامل ہیں، فلم آئندہ سال سینماکی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :