بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ضلع سکھر کی ابتدائی /غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 26دسمبر 2019سے جاری کردی گئی ہیں،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سکھر

پیر 30 دسمبر 2019 19:37

سکھر۔30دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2019ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سکھر عزیز اللہ عباسی اورالیکشن آفیسر حنیف عباسی کے ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع سکھر میں عوام کی سہولت کے لیے 214ڈسپلے سینٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سکھرکے مطابق رائے دہندگان غیر حتمی /ابتدائی انتخابی فہرستوں کا معائنہ اپنے متعلقہ ڈسپلے سینٹرز جوکہ عوام کے متعلقہ محلوں اور دیہات میں آویزاں رہیں گی ، جس سے وہ اپنے اور اپنے اہلخانہ کے ووٹ کے اندراج کو اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل اور موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں۔

اعلامیہ کے مطابق ووٹرز اپنے ووٹ کے اندراج اور ڈسپلے سینٹرکی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کر سکتے ہیں اور ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لیے فارم نمبر 15،ووٹ کے اندراج پر اعتراض کے لیے فارم نمبر 16اور درستگی کوائف کے لیے فارم نمبر 17ڈسپلے سینٹر پر جمع کروائیں اور فارم نمبر 15،16اور17جمع کروانے کے لیے اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ اور اس کی فوٹو کاپی ہونا لازمی ہے جو کہ فارم کے ساتھ منسلک ہوگی۔

(جاری ہے)

مزیدیہ کہ فارم اور دیگر ضروری معلومات کے لیے ڈسپلے سینٹر انچارج،دفتر ضلعی الیکشن کمشنر /رجسٹریشن افسر سکھر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pk سے حاصل کر سکتے ہیں ۔مزید رابطے کے لیے ضلعی الیکشن کمشنر سکھر کے ٹیلی فون نمبر 071-5807170پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔