آئی ٹو آئی‘ اور ’اینجل‘ جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار طاہر شاہ نے جلد ایک نئی پیشکش کا ’اشارہ‘ دے دیا

بدھ 1 جنوری 2020 20:35

آئی ٹو آئی‘ اور ’اینجل‘ جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار طاہر ..
اسلام آباد(ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2020ء) آئی ٹو آئی‘ اور ’اینجل‘ جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار طاہر شاہ نے جلد ایک نئی پیشکش کا ’اشارہ‘ دے دیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے اپنی آنکھوں کی تصویر کے اوپر تحریر کیا ہے ’جلد آرہا ہے۔

(جاری ہے)

‘طاہر شاہ کی اس ٹویٹ کے بعد عوام تذبذب کا شکار نظر آتے ہیں کہ اکیا 2020 میں بھی انہیں ’اینجل‘ جیسی مدھر دھن اور آئی ٹو آئی‘ جسی گہری شاعری سننے کو ملے گی۔

شائقین کی جانب سے یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جو بھی ہو 2020 میں ہمیں ایک نیا طاہر شاہ دیکھنے کو ملے گا۔گانا گانے، ڈانس کرنے اور اپنی ویڈیوز بنانے سے لے کر 2006 میں پہلی مرتبہ بڑے پردے پر ا?نے تک طاہر شاہ کا کریئر تنازعات سے بھرا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :