شاہ رخ کی انوپم کھیر کی’’تنوی دی گریٹ‘‘کو بھرپور سپورٹ

تنوی دی گریٹ کا ٹریلر بہت اچھا لگ رہا ہے، اس سفر پر سب کو نیک تمنائیں،کنگ خان

بدھ 2 جولائی 2025 13:39

شاہ رخ کی انوپم کھیر کی’’تنوی دی گریٹ‘‘کو بھرپور سپورٹ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)شاہ رخ خان نے آنے والی فلم تنوی دی گریٹ کی ریلیز سے قبل دیرینہ دوست اور سینیئر اداکار انوپم کھیر کے لیے اپنی دلی حمایت کا اظہار کیا ہے۔شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک اور انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کیا اور انوپم کو ان کے کریئر میں مسلسل جرات مندانہ اور تخلیقی فیصلے کرنے پر سراہا۔

ٹریلر کا لنک شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ نے لکھا کہ میرے دوست انومپ کھیر کے لیے جنہوں نے ہمیشہ ہر میدان میں خطرہ مول لیا ہے۔۔۔ چاہے وہ اداکاری ہو، فلم سازی ہو یا پھر زندگی۔کنگ خان نے لکھا کہ تنوی دی گریٹ کا ٹریلر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ اس سفر پر سب کو نیک تمنائیں۔انوپم کھیر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم تنوی دی گریٹ، آٹزم کی شکار ایک نوجوان لڑکی کے بارے میں ایک گہری جذباتی کہانی بیان کرتی ہے جو ہندوستانی فوج میں شمولیت کی خواہشمند ہے۔

(جاری ہے)

فلم کا ٹریلر آن لائن شائقین پر گہرا تاثر چھوڑا ہے اور متعدد بالی وڈ سلیبریٹیز کی جانب سے اس فلم کو خاصہ سپورٹ کیا جارہا ہے۔شاہ رخ سے قبل انیل کپور نے بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر فلم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہکچھ کہانیاں اسکرین کے سیاہ ہونے کے بعد بھی آپ کے ساتھ رہتی ہیں تنوی دی گریٹ۔۔۔ ان میں سے ایک ہے، ابھی ٹریلر دیکھیں، یہ طاقتور، دلی اور بے حد متاثر کن ہے، اس محنتِ عشق کی کامیابی کے لیے میری دعائیں اور نیک تمنائیں انوپم کھیر کے لیے۔