یو ایچ ایس کے تعلیمی و تحقیقاتی بورڈکا اجلاس،مختلف کورسز کیلئے مقالہ جات کی منظوری

جمعرات 2 جنوری 2020 23:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2020ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا153واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلرپروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہوا جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کیلئے مقالہ جات کی منظوری دی گئی،اجلاس میںجن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیاان میںڈاکٹر انعم باسط ایم فل اناٹومی، ڈاکٹر رابعہ لطیف ایم فل اناٹومی، ڈاکٹر پرویز ظریف ایم فل فرانزک میڈیسن، ڈاکٹر محمد عثمان ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر مریم سعید ایم ڈی ریڈیالوجی، ڈاکٹر عبید الله ایم ایس کارڈیوتھراسک سرجری، ڈاکٹر محمد طاہر نعمان ایم ایس نیوروسرجری ، ڈاکٹر محمد علی طلعت ایم فل بائیوکیمسٹری، انعم خالد ایم فل میڈیکل لیبارٹری سائنسز، ڈاکٹر عمران مقصود بٹ ایم فل کمیونٹی میڈیسن، ڈاکٹرسدرہ لیاقت ایم فل مائیکروبیالوجی، ڈاکٹر سارہ ربانی ایم فل اورل پیتھالوجی، ڈاکٹر علینہ خان ایم ڈی ڈرماٹولوجی، ڈاکٹر گرو گورخیل ایم ایس اینستھیسیا، ڈاکٹر فاروق مسعود وٹو ایم ایس آرتھوپیڈیکس سرجری ، ڈاکٹر سید علی رضا ایم ایس آرتھوپیڈیکس سرجری، ڈاکٹر سیف الرسول ایم ایس آرتھوپیڈیکس سرجری اور ڈاکٹر اکفش ظہیر ایم فل فارماکولوجی شامل تھے، اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئی14 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :