کام کی جگہ پر پودے رکھنا ورک اسٹریس کم کرتا ہے،نئی تحقیق

دماغ کو پرسکون رکھنے کے لیے ہریالی یا پودے بے حد اہم کردار ادا کرتے ہیں،محققین

ہفتہ 4 جنوری 2020 13:11

کام کی جگہ پر پودے رکھنا ورک اسٹریس کم کرتا ہے،نئی تحقیق
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2020ء)یونیورسٹی آف ہیوگو کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ کیسے ایک چھوٹا سا پودا انسان کے اسٹریس یعنی دبا ئوکو کم کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک چھوٹا سا پودا جسے آپ اپنے کام کی جگہ یعنی ڈیسک پر ایسے رکھیں کہ کام کرتے دوران آپ کی نظر اس پودے پر پڑتی رہے، اس طرح کرنے سے آپ دفتر کے آٹھ گھنٹوں میں اسٹریس کو کم کرسکیں گے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس تحقیق سے ہمیں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ انڈور پودوں (یعنی جنہیں ہم کمرے کے اندر رکھ سکتے ہیں)کو کام کی جگہ پر رکھنا دماغی صحت کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس سے قبل متعدد تحقیقات میں بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دماغ کو پرسکون رکھنے کے لیے ہریالی یا پودے بے حد اہم کردار ادا کرتے ہیں۔