سندھ میں پولیو وائرس کے 2 مزید کیسز رپورٹ، سندھ بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد 22تک پہنچ گئی

ہفتہ 4 جنوری 2020 13:37

سندھ میں پولیو وائرس کے 2 مزید کیسز رپورٹ، سندھ بھر میں متاثرہ بچوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2020ء) سندھ میں پولیو وائرس کے 2 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،جس کے بعد سندھ بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد 22تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ نے صوبے میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے۔ پولیو کیسز سال 2020میں میرپور خاص اور قمبر سے سامنے آئے، میرپور خاص سے 4سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ضلع قمبر سے 5 سالہ بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا،سندھ بھر میں میں پولیو کیسز کی تعداد 22جبکہ ملک بھر میں یہ تعداد 128تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :