کھیل اور جسمانی ورزش صحت مند جسم اور دماغ کیلئے آکسیجن ہے

ہفتہ 4 جنوری 2020 14:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ کھیل اور جسمانی ورزش صحت مند جسم اور دماغ کیلئے آکسیجن ہے۔صحافی معاشرے کا چوتھا اہم ستون ہیں۔صحافیوں میں کھیل کا رجحان مثبت رویوں کی ضمانت ہے، صحافیوں کا کام قلم سے اصلاح معاشرہ ہے اور صحت مند دماغ کے بغیر صحت مند معاشرہ کا قیام ممکن نہیں۔

صحافیوں کی صلاحیتوں کے مزید نکھارنے کیلئے صحت مندانہ سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودہا پریس کلب کے زیر اہتمام سالانہ فلڈ لائٹ قائد اعظم بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر شہزاد شیرازی،جنرل سیکریٹری رانا ساجد اقبال،شاہین فاروقی،میاں محسن،ندیم خان،سیف خان،قومی و مقامی اخبارات کے نمائندے،الیکٹرانک میڈیا اوردیگر صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے صحافتی طبقہ کی طرف سے کھیلوں میں گہری دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایسے مقابلے جاری رہنے چاہیں۔تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں۔ انہیں دور بین رہنے کیلئے صحت مند اور توانا ہو نا چاہیے۔ سرگودہا کے صحافی مثبت صحافت کے داعی ہیں جو انتظامیہ کی راہنمائی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں اور معاشرے سے برائیوں کی خاتمہ میں ان کا اہم کردار ہے۔

ان کے مسائل کے حل کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ نے پریس کلب کے بیڈ منٹن کورٹ کی تعمیر، پریس کلب کی عمارت کی چھت کی مرمت اور جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعام دینے کا اعلان کیا. اور کہا کہہ مجے پریس کلب آکر بے حد خوشی ہوئی ہی. قبل ازیں سینئر صدر سرگودہا پریس کلب شہزاد شیرازی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں مہمان خصوصی کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سرگودہا پریس کلب کے زیر اہتمام ہر سال یوم قائد کے حوالہ سے بیڈ منٹن ٹورنامنٹ منعقد کرایا جاتا ہے۔

جس میں صحافی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں انہوں نے صحافیوں کے مسائل کی نشاندہی بھی کی۔جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال نے اپنے خطاب میں ٹورنامنٹ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور کہا کہہ سرگودھا پریس کلب صحافیوں کو تفریحی، مطالعاتی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ان کودرپیش مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کر رہا ہی. قائد اعظم بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا فائنل انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا. عثمان بریار اور بلال شاہ کی ٹیم نے 1-2سے جیت لیا جبکہ ان کے مد مقابل تہور بلال اصغر اورسفیان وحید نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے فسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو چمپئین ٹرافی، 15 ہزار روپے نقد انعام،سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے پر تہور بلال اور سفیان وحید کی ٹیم کو ٹرافی اور 10 ہزار روپے نقد انعام،تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر رانااشرف اور شھباز بٹ کی ٹیم کو ٹرافی اور 7 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا. جبکہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو بھی حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا۔