خاران، ڈاکٹرز اور پیرامییڈیکل اسٹاف اپنی تمام تر توانائیاں لوگوں کی خدمت کرنے میں صرف کردیں، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ

ہفتہ 4 جنوری 2020 17:12

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2020ء) ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ رخشان ڈویژن ڈاکٹر امیر تیمور نوشیروانی نے کہا ہے کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں رخشان ڈویژن کے تمام ہیلتھ سینٹرز کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بسیمہ کے بنیادی مراکز صحت کرہ گئی کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس طرح نیک نیتی سے اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے سرانجام دیں تو لوگوں کو صحت کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کا کام انسانیت کی خدمت کرنا ہے اس لئے دیہی علاقوں میں قائم ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹرز اور پیرامییڈیکل اسٹاف اپنی تمام تر توانائیوں کو لوگوں کی خدمت کرنے میں صرف کردیں تاکہ کوئی بھی مریض کسی بھی ہیلتھ سینٹرز سے مایوس نہ لوٹے۔

متعلقہ عنوان :