طلبا پیشہ وارنہ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے سے پہلے اس کے منظور شدہ ہونے کی تصدیق کریں، ہائر ایجوکیشن کمیشن

پیر 6 جنوری 2020 13:52

طلبا پیشہ وارنہ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے سے پہلے اس کے منظور شدہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) ہائرایجوکیشن کمیشن نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ پیشہ وارنہ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے سے پہلے اس کے منظور شدہ ہونے کی تصدیق کریں۔ ایچ ای سی کے ذرائع کے مطابق اس بات کا مشاہدہ کیاگیاہے کہ اعلی تعلیم کے کچھ ادارے متعلقہ پیشہ وارنہ کونسلز کی منظوری کے بغیر متعلقہ ڈگری پروگرامز پیش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں متعلقہ پیشہ وارنہ کونسلز کی منظوری کے بغیر جاری پروگراموں کے باعث زیرتعلیم طلباء اور والدین کو مطلع کیاجاتا ہے کہ کسی بھی ڈگری پروگرام میں داخلے سے پہلے متعلقہ کونسلز کی تجویز کردہ ہدایات کا اچھی طرح مطالعہ کرلیں اور اس بات کی تسلی کرلیں کہ وہ پروگرام جس میں داخلے کیلئے درخواست جمع کروارہے ہیں، وہ متعلقہ پیشہ وارنہ کونسل سے منظور شدہ ہے۔ ایچ ای سی کے ذرائع نے کہا کہ اس سلسلے میں شکایت اور تجاویز کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنش ایجنسی سے رابط کیاجاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :