انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ

منگل 7 جنوری 2020 12:18

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2020ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ چین امریکہ تجارتی معاہدے کے امکانات کے باعث طلب کا بڑھنا ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں روئی کے وقفے پر مارچ کے لیے سودے 0.71 سینٹ (1.03 فیصد ) بڑھ کر69.91 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 23363 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 8077 کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :