ْرانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے بستی ہوت والا کی بجلی بحال کرا دی، شہریو ں کا اظہار تشکر

جمعہ 10 جنوری 2020 12:49

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2020ء) قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی راہنماء رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے بستی ہوت والا موضع پتنی کی گزشتہ 4 روز سے بند بجلی بحال کرا دی ،بستی ہوت والا کے مکینوں سجاد حسین،ماسٹر عبدالستار پنوہاں، عبدالرحمن،محمد عارف،امیر بخش و دیگران نے میپکو خان گڑھ اور رانا امجد ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا ہے بستی کا ترانسفارمر گزشتہ 4 روز سے خراب تھا اور علاقہ کی بجلی بند تھی. جس سے اہالہان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔