چین ایران سے اب تیل نہیں خرید سکے گا

امریکا کی جانب سےایران پرمزید 17 پابندیاں عائد ‘ امریکی صدر نے توثیق کردی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 11 جنوری 2020 11:56

چین ایران سے اب تیل نہیں خرید سکے گا
واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 جنوری 2020ء) چین بھی اب  ایران سے تیل نہیں خرید سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخزانہ اسٹیومنچن نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر پابندیاں بڑھا دی ہیں۔ جس کے تحت اب چین بھی ایران سے تیل نہیں خرید سکے گا۔ امریکہ نے ایران پر لو ہے ، تعمیرات ، معدنیات ،ٹیکسٹال منیو فیکچرنگ سمیت دیگر کئی اشیاء کی برآمدات پر پابندی لگا دی ہے۔

اب چین بھی ایران سے تیل نہیں خرید سکے گا۔ امریکی وزیرخزانہ نے بتایا ہے کہ ایران پر مزید پابندیوں کیلئے سمری کی منظوری دے دی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیوں کی توثیق کردی ہے، امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے ایران پر مزید 17 پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن کی پاسداری چین سمیت دیگر ملکون کو کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

چین اب ایران سے تیل نہیں خرید سکے گا۔

امریکا پر حملہ کرنے والے 8 سینئر اہلکاروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مغربی عراق میں امریکی فوج کے ہوائی اڈے پر 22 راکٹ میزائل داغے گئے تھے۔ ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے عراق میں امریکی اڈے پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔   ایرانی میڈیا کا کہنا تھا  کہ حملوں میں امریکی ہیلی کاپٹر اور ساز و ساما ن  بھی تباہ ہو گیا تھا ۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی ہوائی اڈوں پر 15 مزائل داغے گئے تھے۔ سرکاری میڈیا کی جانب کہا گیا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو ایران کی نظر میں امریکہ کے 100 ٹارگٹ موجود ہیں۔ تاہم عراق میں حملوں سے قبل وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں سے آگاہ ہیں ۔ بیان میں کہا گیا تھا  کہ صدر ٹرمپ کو حالات پر بریفنگ دی گئی  اور وہ اس صورت حال کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔