بی آئی ایس ای گوجرانوالہ کے زیر اہتمام امتحان انٹرمیڈیٹ( سپلیمنٹری) کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

ہفتہ 11 جنوری 2020 23:03

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2020ء)بورڈ آف انٹرمیڈ یٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ( سپلیمنٹری)2019 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا بورڈکے چیئرمین ڈاکٹرطارق محمود اورکنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصرمحمود اعوان نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس امتحان میں مجموعی طور پر 31167 اُمیدواران شامل ہوئے جن میں سے 12070 کامیاب قرار پائے اور شرح تناسب38.73 فیصد رہی‘پری میڈیکل گروپ میں بوائز 598 اور گرلز 1770امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 302 اور 827 بالترتیب کامیاب قرار پائے۔

اس طرح اُن کی شرح تناسب 50.50 اور 46.72 فیصدبالترتیب رہی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں بوائز 1479 اور گرلز678 اُمیدوارن نے شرکت کی جن میں سے 639اور 339کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

اس طرح اُن کی شرح تناسب 43.20 اور 50.00فیصد بالترتیب رہی۔ جنرل سائنس گروپ میں بوائز 2120 اور گرلز 2481 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 927 اور 1222 بالترتیب کامیاب قرار پائے۔ اس طرح اُن کی شرح تناسب43.73اور49.25 فیصدبالترتیب رہی۔

کامرس گروپ میں بوائز 2466اورگرلز 1465 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 974اور 781بالترتیب کامیاب قرار پائے۔ اس طرح شرح تناسب 39.50اور53.31 فیصد رہی۔ہیومینٹیزگروپ میں بوائز 6143 اور گرلز 11967امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 2080 اور3978کامیاب قرار پائے۔ اس طرح اُن کی شرح تناسب 33.86 اور 33.24 فیصدبالترتیب رہی۔چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ امتحان کے انعقاد سے لے کر نتائج کی تیاری تک تمام متعلقہ قواعد و ضوابط پرسختی سے عملدرآمد کویقینی بنایا ہے۔ امتحانی نظام میں غیر جانبداری اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ داخلہ فارموں کی وصولی ، رول نمبر اور سنٹرز کی الاٹمنٹ آٹو میٹڈ سسٹم کے ذریعے کی گئی ۔