کاشتکاروں کو کورے اور دھندسے متاثرہ مٹر کی فصل پر یوریا ملے پانی کے سپرے کی ہدایت

منگل 14 جنوری 2020 14:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ مٹر کی بہتر پیداوار کیلئے فصل کو موسمی اثرات سے بچانا ضروری ہے لہٰذا وہ ماہرین کے مشوروں پر عملدرآمد کریں تاکہ بعد ازاںانہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورے اور دھند سے متاثرہ مٹر کی فصل پر تین سے چار کلو گرام یوریا 100 لیٹر پانی میں ملا کر اس کا سپرے کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سرد موسم میں آبپاشی کا وقفہ بھی بڑھا کر 15روز کرنے کے مفید نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ خالص بیج کے حصول کیلئے پھول آنے اور پھلیاں بننے پر چھدرائی کی جائے اور جو پودے مطلوبہ قسم کے معیار پر پورے نہ اتریں انہیں نکال دیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکا ر مٹر کی فصل میںپھول آنے پر فی ایکڑ نصف بوری یوریا کھاد ڈ-الیں نیز درجہ حرارت کم ہو نے پر مٹر کی اگیتی فصل پر چونکہ اکھیڑا کی بیماری کے حملہ آور ہونے اور پودے کے جڑ سے سوکھنے کا خدشہ ہوتا ہے لہٰذا اس بیماری سے بچائوکیلئے بھی محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ و ارننگ کے عملہ کی مشاورت سے سپرے یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :