سیلابی ریلے سے اسرائیلی جنگی طیاروں کو غیرمعمولی نقصان

منگل 14 جنوری 2020 18:02

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں سیلابی ریلے سے تل ابیب کے جنوب میں واقع ایک فوجی اڈے اور اس پرموجود طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تل ابیب کے جنوب میں واقع ایئربیس پر کھڑے طیاروں کو نقصان پہنچنے کے بعد انہیں وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

عبرانی نیوز ویب سائٹ وائی نیٹ کے مطابق سیلابی ریلہ ایئربیس کے دونوں اطراف سے بہہ نکلا جس کے نتیجے میں پانی ہوائی اڈے کے اندر داخل ہوا جس کے باعث جنگی طیاروں اور فوجی اڈے کو کروڑوں ڈالر کانقصان پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق پانی کا ریلا ہوائی اڈے کے گودم میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں گودام ملبے سے بھرگیا۔ اس کے علاوہ کئی جنگی طیاروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق فوجی اڈے پربعض مقامات پر پانی ایک سے ڈیڑھ میٹر پانی کھڑا ہوگیا اور کئی سیلابی پانی کئی طیاروں کے اندر گھس گیا۔

متعلقہ عنوان :