مقبوضہ کشمیر میں شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

منگل 14 جنوری 2020 20:15

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں افراد نے ضلع بڈگام میں شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سخت پابندیوں ، فوجی محاصرے اور ہراساں کئے جانے کے باوجود سینکڑوں افراد نے شہید عادل گلزار گنائی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

عادل گلزار کو بھارتی فوجیوں نے پیر کو ضلع کے علاقے بہرام پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔

دریں اثناء بار ایسوسی ایشن کے سینئر رکن اورانسانی حقوق کے وکیل میر شفقت حسین مختصر علالت کے بعد نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال کرگئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔