رانا ثنااللہ منشیات فروشی میں ملوث ہیں

رانا ثنااللہ نے بہت سے منشیات فروشوں کی سفارش کی، رانا صاحب کا کہنا تھا کہ اگر انھوں نے کسی منشیات فروش کی سفارش بھی کی ہو تو ان پر اللہ کا عذاب نازل ہو: عارف حمید بھٹی کا انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 14 جنوری 2020 20:25

رانا ثنااللہ منشیات فروشی میں ملوث ہیں
فیصل آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 14 جنوری 2020) : رانا ثنااللہ نے بہت سے منشیات فروشوں کی سفارش کی ،رانا صاحب کا کہنا ہےکہ اگر انھوں نے کسی منشیات فروش کی سفارش بھی کی ہو تو ان پر اللہ کا عذاب نازل ہو۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے فیصل آباد میں رانا ثنااللہ نے بہت سے منشیات فروشوں کی سفارش کی ہے رانا صاحب کا کہنا ہےکہ اگر انھوں نے کسی منشیات فروش کی سفارش بھی کی ہو تو ان پر اللہ کا عذاب ناذل ہو۔

انکا مزید کہنا ہےکہ فیصل آباد میں تعینات بڑے افسر اس بات کی گواہی بھی دے سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس فورس شہریار آفریدی نے ایوان میں قرآن پاک اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اور وزارت رانا ثناءاللہ کوکیس سے بھاگنے نہیں دے گی، میں نے کسی بھی جگہ کوئی قسم کھائی ہو جو چور کی سزا وہی میری ہے،رانا صاحب قرآن اٹھاتے ہیں عمل بھی کیا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ رانا ثناء اللہ کو احساس ہونا چاہیے عدالت کا فیصلہ عدالت میں ہوگا۔ رانا صاحب آپ نے سات ماہ میں حیلے بہانے بنائے۔ ویڈیو کی بات کی گئی، رانا مشہود ، ایان علی کے کیس میں بھی ویڈیوز تھی۔ شہریارآفریدی نے کہا کہ میں نے کسی بھی جگہ کوئی قسم کھائی ہو جو چور کی سزا وہ میری سزا ہے۔میں نے کہا جان اللہ کو دینی ہے اس پر مذاق اڑایا گیا۔

رانا صاحب قرآن ہاتھ میں اٹھاتے ہیں اس پرعمل بھی کیا کریں۔ حکومت اوروزارت آپ کو اس کیس سے بھاگنے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایوانوں میں کسی کو ٹارگٹ کرنے نہیں آئے۔ اے این ایف ایکٹ پی ٹی آئی کی حکومت نے نہیں بنایا۔ یہ ثابت ہو کررہے گا رانا صاحب کیخلاف کیس حقیقت ہے۔ اس موقع پر ایوان میں مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناءاللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

عدالت نے 126 لوگوں کو ٹرائل کیا اور کیس میں شہادتیں بھی قلمبند ہورہی ہیں۔ ماڈل ٹاؤن کیس میں 15 سیاستدان شامل ہیں جن میں سے ایک میں بھی ہوں۔ انہوں نے کہا تھا کہ زندگی میں کبھی کسی منشیات فروش سے کوئی تعلق نہیں رکھا۔ اےاین ایف سے پوچھا کیا معاملہ ہے توبتایا گیا کچھ نہیں پتا۔ اوپرسے حکم ہے۔ اس مقدمے میں کوئی تفتیش کوئی انکوائری نہیں ہوئی۔ عدالت سے پتا چلا کہ مجھ پر کیا الزام ہے۔ کسی بھی پراسیکیوشن میں پہلے تفتیش کا عمل ہے اوربعد میں ٹرائل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریارآفریدی ایوان میں قسم اٹھا کر کہے کہ مجھ پر الزام درست ہے۔ اس سے میرے اور شہریار آفریدی کے درمیان اللہ فیصلہ کردے گا۔