ہزارہ یونیورسٹی کے پبلک ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات کے وفد کا سینیٹ کا مطالعاتی دورہ

بدھ 15 جنوری 2020 23:55

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے پبلک ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات کے ایک وفد نے سینیٹ آف پاکستان اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ طلباء کے وفد کی قیادت مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسر محمد وسیم نے کی۔ دورہ کا مقصد طلباء کو پاکستان میں مروجہ پارلیمانی طریقہ کار اور قانون سازی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے طلباء وفد کی سینیٹ آمد پر چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے انہیں خوش آمدید کہا جس کے بعد طلباء نے ایوان بالا میں سینیٹ ممبران کی تقاریر سنی اور قانون سازی کی کارروائی دیکھی۔ پبلک ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ محمد وسیم نے کہا کہ یہ دورہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالہ سے بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور ایسے دوروں سے طلباء و طالبات کو اپنے نصابی کام میں پیش آنے والے سوالات کے حل کیلئے عملی کارروائی دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ بعد ازاں طلباء نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں موجود میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلباء کے وفد کو سینیٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :