شارجہ : پاکستانی نوجوان نے اپنی بہن سے ناجائز تعلقات بنانے اور اس کی برہنہ تصویریں بنانے والے ہم وطن کو قتل کر دیا
مقتول شخص اور قاتل دونوں ایک ہی کمپنی میں ملازم تھے، مقتول کمپنی کے دیگر افراد کو سرعام بتاتا تھا کہ اس نے کیسے قاتل کی بہن کو پھنسا کر اُس سے تعلقات بنائے
محمد عرفان جمعہ 17 جنوری 2020 12:19
(جاری ہے)
مقتول نوجوان نے 2017ء میں شارجہ آنے سے قبل قاتل کی بہن سے جنسی تعلقات اُستوار کر رکھے تھے۔
ملزم نے بتایا کہ جب مقتول شارجہ آیا تو اس نے مجھے چڑانے کی خاطرمیری بہن کی نازیبا حالت میں لی گئی تصویریں میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھیجیں جنہیں دیکھ کر میں طیش میں آ گیا اور مقتول کا موبائل نمبر حاصل کر کے اُس کی اس غلیظ حرکت پربُرا بھلا کہا۔مگر وہ بے شرمی پر ڈٹا رہا اور کہنے لگا کہ جو کرنا ہے کر لو، میں آگے بھی اس طرح کی حرکتیں کرتا رہوں گا۔ملزم نے مزید بتایا کہ چند مہینے بعد میری شارجہ میں اُسی کمپنی میں ملازمت لگ گئی جس میں مقتول نوجوان کام کرتا تھا۔ ہماری رہائشی بلڈنگ بھی ایک ہی تھی۔ میرا اپنی بہن سے شرمناک حرکات کرنے والے شخص سے کئی بار سامنا ہوا، مگر شرمندگی کی وجہ سے اُسے کچھ نہ کہہ سکا۔ تاہم وقوعہ کے دِن میرا اُس وقت صبر جواب دے گیا، جب وہ میرے سامنے ہی میرے ساتھیوں کے سامنے بے شرمی سے شیخی مار کر بتانے لگا کہ اُس کے میری بہن سے جنسی تعلقات ہیں، اور اُس کے پاس میری بہن کی برہنہ حالت میں لی گئی تصویریں بھی ہیں۔ جس پر میں نے اس شخص کو دھکا دیا تو وہ اپنی پہلے والی بے شرمی سے کام لیتے ہوئے ذرا بھی نہ پچھتایا اور کہنے لگا کہ وہ مجھے دوبارہ میری بہن کی نازیبا تصاویر بھیجے گا۔ یہ سُن کر میرا صبر جواب دے گیا۔ میں رہائشی بلڈنگ میں گیا اور وہاں کچن میں پڑی تیز دھار چھُری اُٹھالی اور واپس آکر اُس سے کہا کہ اب وہ آئندہ ایسی بے شرمی والی بات کہنے کے لیے زندہ نہیں رہے گا۔ اور پھر اُس کے سینے میں چاقو گھونپ دیا۔ میرے کپڑے اس کے خون سے لت پت ہو چکے تھے۔ میں اسی حالت میں شارجہ ایئر پورٹ گیا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی نے مجھے گرفتار کر لیا۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 28 فروری کو ہو گی، جس میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقتول کے ورثاء کی جانب سے قاتل نوجوان کو معافی دیئے جانے کا تحریری ثبوت پیش کیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.