وزیراعظم کا ورلڈ اکنامک فارم میں شرکت کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان 21 جنوری کو ڈیوس روانہ ہوں گے،وزیراعظم ورلڈ اکنامک فارم میں پاکستانی معیشت کے بارے میں آگاہ کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 جنوری 2020 13:02

وزیراعظم کا ورلڈ اکنامک فارم میں شرکت کا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17جنوری2020ء) وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فارم میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ورلڈ اکنامک فارم ڈیوس میں ہوگا۔وزیراعظم عمران خان 21جنوری کو ڈیوس روانہ ہوں گے،وزیراعظم عمران خان کے بیرون ملک ہونے کے باعث رواں ہفتے کابینہ اجلاس نہ ہونے کا امکان ہے۔عمران خان 23 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔وزیراعظم ورلڈ اکنامک فارم میں پاکستانی معیشت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔جبکہ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستانی معیشت پر فورم میں بات چیت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں مختلف ممالک کیسربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان فورم کی سائیڈلائن پرمختلف اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ 2019 جاری کی تھی ۔پاکستان میں رپورٹ کا اجرا مشعل پاکستان کے سی ای او اور ورلڈ اکنامک فورم کے ذیلی ادارے ایف ای پی ایس آئی کے کنٹری پارٹنر عامر جہانگیر نے مقامی ہوٹل میں کیا ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی درجہ بندی میں تنزلی،مسابقتی لحاظ سے 141 ممالک کی معیشت کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 107 سے گر 110 ہوگیا ہے۔

عامر جہانگیر نے کہاکہ پاکستان کو شہریوں اور حکومتی اداروں کے درمیان ڈیجیٹل خلیج ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ عامر جہانگیر نے کہاکہ حکومت کو اپنے اداروں اور ریگولیٹریز باڈیز کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے ان کی ڈیجیٹل اور ای گورننس کی استعداد بڑھانی ہوگی ۔پورٹ کے مطابق ادراروں کی کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ،اداروں کی کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان کا نمبر 109 سے بڑھ کر 107 ہوگیا ،انفراسٹرکچر کی سہولیات کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 93 سے گر کر 105 ہوگیا ہے،آئی سی ٹی اختیار کرنے میں پاکستان کا نمبر 127 سے گر 131 ہوگیا ہے،معاشی استحکام کے لحاظ سے پاکستان کی درجہ بندی میں غیر معمولی تنزلی ہوئی ہے،پاکستان کا نمبر معاشی استحکام کے حوالے سے 103 سے گر 116 ہوگیا ہے،صحت کی سہولیات کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 109 سے گر 115 واں ہوگیا ہے،کام کرنے صلاحیت کے لحاظ سے پاکستان کی پوزیشن 125 پر برقرار ہے،پروڈکٹ مارکیٹ کی رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 122 سے گر 126 ہوگیا ہے،پاکستان کی لیبر مارکیٹ کی کارکردگی ایک درجہ بہتری کے بعد120 ویں ہوگئی ہے،پاکستان کا مالیاتی سسٹم کی درجہ بندی 89 سے گر کر 99 ہوگئی ہے،پاکستان کا مسابقتی ماحول دو درجے بہتری کے بعد 29 واں ہوگیا ہے،سازگار کاروباری ماحول کے لحاظ سے پاکستان کے لئے پندرہ پوائنٹس کی بہتری آئی ہے،پاکستان میں کاروباری ماحول کی درجہ بندی 141 ممالک کی فہرست میں 52 ویں ہوگئی ہے،تخلیقی صلاحیت کے لحاظ سے پاکستان کا درجہ 75 سے گر کر 79 واں ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :