ابو ظہبی میں بس کو پیش آنے والے ہولناک حادثے کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آ گئے
حادثے کا شکار ہونے والی بس کا ڈرائیور پاکستانی تھا جو دیگر 6 مسافروں کے ہمراہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا
محمد عرفان ہفتہ 18 جنوری 2020 12:47
(جاری ہے)
جائے حادثے کے قریب نصب سرویلنس کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرنے پر پتا چلا ہے کہ یہ حادثہ ایک کار ڈرائیور کی سنگین ٹریفک خلاف ورزی کے باعث پیش آیا ہے جو ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کے دوران اُس کے آگے آ گیا تھا۔
ٹرک ڈرائیور کی اچانک بریک کے باعث پیچھے آنے والی بس کو بریک لگانے کا موقع نہ مِلا اوروہ سیدھی ٹرک میں جا گھُسی۔اس جان لیوا حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں اور طبی امداد کا عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گیا، جہاں زخمیوں کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر انہیں فوراً قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اور ٹرک کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔پولیس کے مطابق بس میں سوار تمام مسافر نیپالی خواتین تھیں جو ایک کمپنی NBMمیں صفائی کارکن کے طور پر ملازمت کرتی تھیں۔
یہ کمپنی گھروں اور دفتروں میں صفائی کارکن کی فراہمی کے شعبے سے منسلک ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والی کچھ نیپالی خواتین کو حالت سنبھل جانے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ پانچ نیپالی خواتین کو مفراق ہسپتال ، پانچ کو این ایم سی جبکہ 3 خواتین کو ال رہبا ہسپتال میں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جن کے تمام تر اخراجات NBM کی جانب سے ہی برداشت کیے جا رہے ہیں۔ مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.