مودی کیخلاف آواز بلند کرنے والی معروف مسلمان بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں

انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل، ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ شبانہ اعظمی کی گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 جنوری 2020 19:55

مودی کیخلاف آواز بلند کرنے والی معروف مسلمان بھارتی اداکارہ شبانہ ..
ممبئی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جنوری 2020ء) مودی کیخلاف آواز بلند کرنے والی معروف مسلمان بھارتی، اداکارہ شبانہ اعظمی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں، انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل، ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ شبانہ اعظمی کی گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا ۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمی کی گاڑی کو حادثہ ممبئی شہر کے قریب ایک شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثے کے وقت جاوید اختر بھی شبانہ اعظمی کے ہمراہ گاڑی میں ہی تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔ لیکن اداکارہ اور ان کا ڈرائیور اس حادثے کے دوران شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ شبانہ اعظمی کی گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔