gڈپٹی کمشنر بنوں 23 جنوری سے صفائی مہم شروع کریں گے

اتوار 19 جنوری 2020 20:55

،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن 23 جنوری سے ضلع بنوں میں کلین بنوں مہم کے نام سے صفائی مہم شروع کرنے جارہے ہیںمہم 15 دن تک جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 13یونین کونسلوں سٹی ون، سٹی ٹو، سٹی تھری،فاطمہ خیل، سوکڑی، ہنجل ڈومیل نارتھ، ساوتھ، بکاخیل، ممند خیل ،ککی ون، ککی ٹواور بنوں کینٹ میں صفائی مقابلے ہونگی.اس مہم کا بنیادی مقصد صفائی کے متعلق عام عوام میں شعور لانا، عوام کو صفائی کی طرف راغب کرنااور صفائی میں انکو شامل کرناہے۔

ڈپٹی کمشنر بنوں عطا ء الرحمان نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ 23جنوری سے شروع ہونے والی یہ صفائی مہم15دن جاری رہے گی ، اس مہم میں نالیاں، ڈمپر، گندگی کے ڈھیر، روڈ کے سائیڈ میں پڑی مٹی کو ہٹانا، مختلف سرکاری بلڈنگ کو کلر کرنا، روڈ کے سائیڈ میں بلاک کو کلر کرنا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سکولوں، ہسپتالوں، بی ایچ یوز، پٹوارخانوں میں صفائی کا یہ عمل جاری رہے گا تاکہ ضلع بنوں کو ایک مرتبہ پھر سے کلین اینڈ گرین بنوں بنایا جائے۔

ڈی سی بنوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی مہمات کا بنیادی مقصد لوگوں میں صفائی سے متعلق شعور اور آگہی لانا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام کو اس مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے کیونکہ یہ ہم سب کا بنوںہے اور سب نے اپنے گھر کی طرح بنوں کا خیال رکھنا ہی.

متعلقہ عنوان :