گوجرانوالہ، آسٹریلین فٹبال لیگ گوجرانوالہ کی منتخب ٹیم کا سٹی ہائوسنگ کا دورہ

پیر 20 جنوری 2020 18:21

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) آسٹریلین فٹبال لیگ گوجرانوالہ کی منتخب ٹیم نے میاں محمد اکرام سینئر نائب صدر اے ایف ایل گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کی قیادت میں سٹی ہائوسنگ گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور کرنل (ر)محمد ظفر اقبال(جنرل مینجرسکیورٹی اینڈ سپورٹس)سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

جہاں انکوسردار امجد(جنرل سیکرٹری اے ایل ایف نے اس منفرد کھیل کے حوالے سے تفصیلات بیان کیں۔

سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کی فٹبال گراونڈ میں اس کو کھیل کو متعارف کروانے کاعندیہ ظاہرکیا جہاں بچوں کو اے ایف کوچز کی کی نگرانی میں تربیت دی جائے گی ۔ ملاقات میں اے ایف ایل کے ڈویژنل صدر عطا اللہ خاں،نائب صدر ذوالفقار علی چھٹہ،انفارمیشن سیکرٹری مہر شہباز احمد گُل بھی موجود تھے۔ آخر میں کرنل(ر)ظفر اقبال نے اس کھیل کے حوالے سے آمادگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :