پاکستان کے لئے افریقہ دفاعی پیدوار کے شعبے میں اہمیت رکھتا ہے، پاکستان افریقہ کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے

وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی وزارت دفاعی پیداوار میں تعارفی نشست میں گفتگو

پیر 20 جنوری 2020 21:06

پاکستان کے لئے افریقہ دفاعی پیدوار کے شعبے میں اہمیت رکھتا ہے، پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے افریقہ دفاعی پیدوار کے شعبے میں اہمیت رکھتا ہے اور پاکستان افریقہ کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔ وہ وزارت دفاعی پیداوار میں تعارفی نشست میں گفتگو کر رہی تھیں ۔ وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن کی جانب سے دفاعی کی جانب پاکسان کی دفاعی پیداواری صنعت میں دفاعی مصنوعات اور صلاحیت کے حوالے سے افریقین ممالک کے سفیروں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال نے کہا کہ افریقی ممالک پاکستان کی ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔افریقین سفیروں نے پاکستان کے دفاعی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سفیروں نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کی دفاعی پیداواری صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے موقع فراہم کیا ہے ۔اس تقریب میں 12افریقی ممالک کے سفیروں نے شرکت کی جن میں الجیریا کے سفیر ،کینا، لیبیا ، موریطانیہ ، مراکو، نائیجریا ، فلسطین ، صومالیہ ، سوڈان اور تیونس سفیر شامل تھے۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے ہمراہ سیکرٹری دفاعی پیداواراور وزارت کے دیگر حکام بھی موجود تھے ۔