چنیوٹ، مرغوں کی لڑائی پر جوا کروانے پر 15افراد کے خلاف مقدمہ درج

منگل 21 جنوری 2020 18:25

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) مرغوں کی لڑائی پر جوا کروانے پر 15افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر130ج ب میں مرغوں کی لڑائی کے دوران جوا کرواتے ہوئے تھانہ رجوعہ پولیس نے ریڈ کر کے ملزم محمد اسحق کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان اسلم آصف وقاص طاہر اظہر نواز تنویر اور سات نامعلوم افراد پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھانہ رجوعہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔