حکومت نے اپنا الگ "پیمنٹ گیٹ وے" بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

ہم ای کامرس پالیسی پر کام کر رہے ہیں، کاروباری مشکلا ت ختم کرنا ہوں گی، وزیراعظم عمران خان

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 22 جنوری 2020 14:12

حکومت نے اپنا الگ "پیمنٹ گیٹ وے" بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21جنوری2020ء) حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ پیمنٹ گیٹ وے بنانے کافیصلہ کر لیا گیا ہے۔یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ای کامرس کے اجلا س میں کیا گیا۔اس بارے میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلی مرتبہ ای کامرس پالیسی پر کام کر رہی ہے اور جلد اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے کاروباری افراد کے لئے مشکلات ختم کرنا ہو ں گی جس کے لئے حکومت کوشش کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کیس آن ڈیلیوری اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے سسٹم کو بھی بہتر بنانا ہو گا اور اس کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ حکومت ای کامرس کاروبار کو بہتر بنانے کے لئے کوشش کر رہی ہے جس کے بعد ایسا سسٹم تشکیل دیا جائے گا جس سے چھوٹے کاروباری افراد بھی اپنی اشیاء انٹرنیشل مارکیٹ میں بھج سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایسے کاروبا ر کے لئے پیمنٹ گیٹ وے بنانے پر بھی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں اکثر انٹرنیشل پیمنٹ گیٹ وے موجود نہیں ہے۔دنیا کا مشہور ترین پیمنٹ گیٹ وے پے پال پاکستان میں ابھی تک اپنی سروس مہیا نہیں کر رہا۔لیکن حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب پاکستان کا اپنا پیمنٹ گیٹ وے ہو گا جس میں انٹرنیشل گیٹ وے کپمنیاں ہماری اسٹیک ہولڈرز ہوں گی۔منصوبے کے تحت پاکستانی کاروباری برادری کو فائدہ ہو گااور وہ اپنی اشیاء ملک سے باہر بھیج کر کاروبار کر سکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کاروباری برادری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور ان کی مشکلات کو حل کرنا ضروری بھی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بہت سے انٹرنیشل گیٹ ویزنے اپنی سہولیات پاکستان میں دینے سے منع کر رکھا ہے جس سے پاکستانیوں کے لئے انٹرنیشل مارکیٹ میں کاروبار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔