نئی تحقیق سے طالبات کوآگاہ کرنااساتذہ کی ذمہ داری ہے،وائس چانسلر وومن یونیورسٹی

بدھ 22 جنوری 2020 19:18

ملتان ۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹرعظمیٰ قریشی نے کہاہے کہ سائنس میں ہونے والی ترقی اورنئے تحقیق سے طالبات کو آگاہ کرنااساتذہ کی ذمہ داری ہے اوروومن یونیورسٹی ا س حوالے سے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے بدھ کے روزوومن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فزکس میں جدید تحقیق کے طریقہ کار اورنئے رجحانات کے موضوع پرمنعقدہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

کانفرنس میں مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اورسکالرزنے شرکت کی ۔وائس چانسلر نے مزیدکہاکہ سائنس کسی ایک شخص کاکام نہیں ہے یہ اجتماعی تحقیق اورکئی برسوں کی محنت کانچوڑہے جونئی ایجادات کی صورت میں ہمارے سامنے آرہاہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی میزبان شعبہ فزکس کی سربراہ ڈاکٹرمصباح مرزانے کہاکہ سائنسی تحقیق اورایجادات انسانیت کی فلاح کے لئے ہوتی ہیں ۔

بہترین ریسرچ ورک کے باعث ہم اس میدان میں کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے ۔انہوںنے کہاکہ آج کی طالبات کواس میدان میں مزید آگے بڑھناہے اورپاکستان کو بہترین زرعی وسائنسی ملک کی حیثیت سے دنیا میں متعارف کرناہے ۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹرخورشید نے موضوع کے حوالے سے لیکچر دیا۔ڈاکٹرسعادت مجیدنے عمومی اورپیٹنٹ تحقیق پرمعلومات فراہم کیں ۔تقریب میں پروفیسر فرزانہ اکرام سمیت دیگراساتذہ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :