پاکپتن، ضلع بھر میں عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر

بدھ 22 جنوری 2020 19:41

پاکپتن۔ جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اسرار احمد خان نے کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے ضلع بھر میں عوام کو سستے داموں آٹا کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، فیئر پرائس شاپس پر10 کلو گرام آٹے کی تھیلے کی قیمت402 روپے اور20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت805 روپے ہے، عوامی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے آٹے کی وافر مقدار موجود ہے اور کسی قسم کی شارٹیج کا سامنا نہ ہے، محکمہ خوراک کی جانب سے 7 فلور ملز کو روزانہ کی بنیاد پرگندم فراہم کی جا رہی ہے ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے اور چیکنگ کیلئے 7 ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 1300 آٹے کے تھیلے فیئر پراس شاپس پر مہیا کیے جا رہے ہیں ، مانیٹرنگ ٹیمیں ان تمام عوامل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔