سرگودھا’ کمشنر وڈپٹی کمشنر کے احکامات کھو کھاتے

یٹروپولیٹن کارپوریشن ملازمین نے عملدرآمد میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دیں شہر کے اکثر علاقوں میں سیوریج کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ، اور لوگ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

بدھ 22 جنوری 2020 22:52

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) کمشنر وڈپٹی کمشنر کے احکامات کھو کھاتے،میٹروپولیٹن کارپوریشن ملازمین نے عملدرآمد میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دیں جس کے باعث شہر کے اکثر علاقوں میں سیوریج کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ، اور لوگ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، تفصیل کے مطابق ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ شہر میں صحت وصفائی پر جتنا زور ڈال رہی ہیں اتنا ہی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے بالخصوص حکام بالا سے رجوع کرنے والے افراد کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے ، کوٹ فرید، منظور ٹائون،منور کالونی،صدیق آباد، ظفر کالونی ، مجاہد کالونی،بلاک نمبر5 سمیت شہر کی اکثر آبادیوں میں لوگوں کو سیوریج کی عد م بحالی نے ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں، جبکہ اندرون شہر پوش علاقوں میں بھی بدستور یہی صورتحال رہی ، اورپانی کی نکاسی کے مسئلہ پر کئی مقامات پر لوگوں کے آپس میں جھگڑے معمول بنے ہوئے ہیںیہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کمشنر فرح مسعود نے سینیٹری افسران کی سرزنش کرتے ہوئے ایک ہفتہ کی مہلت دی تھی جس پرکئی روز گزرنے کے باوجود تاحال عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ افسران و ملازمین کے نا روارویہ کے باعث لوگوں نے کارپوریشن جانا چھوڑ دیا ہے اور اگر حکام بالا کو آگا ہ کریں توغلط رپورٹنگ کے ذریعے انہیں ذلیل و خوار کیا جاتا ہے ،کبھی ڈسپوزل ورکس کی موٹر یں بند رکھ کردی جاتی ہیں، متاثرہ علاقوں کے لوگ سیوریج کی عدم بحالی کے باعث شدید سردی کے موسم میں انتہائی اذیت کا شکار ہیںانہوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :