مہنگائی کے طوفان کے آگے بند باندھنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کے خلاف02فروری کو ٹھوکر نیاز بیگ سے وزیر اعلیٰ ہائوس تاریخی ریلی ہوگی، عوامی رکشہ یونین

بدھ 22 جنوری 2020 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کی مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان کے آگے بند باندھنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کے خلاف02فروری کو ٹھوکر نیاز بیگ سے وزیر اعلیٰ ہائوس تاریخی ریلا نکالیں گے۔جس میں عوامی پاسبان، عوامی رکشہ یونین، عوامی ٹیکسی یونین ، عوامی ٹرانسپورٹ یونین، عوامی رئیل اسٹیٹ یونین اور سول سوسائٹی کے لوگ ہزاروںکی تعداد میںاپنی موٹر سائکلوں، گاڑیوں، رکشوں ، چنگ چی، کوسٹر، مزدا ٹرکوں سمیت شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ملک میں موجودذخیروہ اندوزوں نے حکومت کو ناک رگڑنے پر مجبور کر دیا ہے کیونکہ جوبھی پارٹی اقتدار میں ہوتی ہے یہ لوگ سب سے پہلے اس کے خوشامدی بینر لگاتے ہیں پھر ان کو وزیر وں ، مشیروں ، بڑے بڑے عہدیداروں کو استقبالیہ دیتے ہیں اس سلسلے میں خرچ کی گئی رقم گراں فروشی کرکے غریب عوام سے وصول کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے داروغہ والا یونٹ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کہنا تھا کہ دو فرووری کے ریلے کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام مزدور تنظیموں کے رہنمائوں سے بھی رابطے کرکے ان کو بھی احتجاجی ریلے میں شرکت کی دعوت دوں گا۔