جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا ایک اور تحقیقی مقالہ ایشیائی جریدے میں شائع

بدھ 22 جنوری 2020 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا ایک اور تحقیقی مقالہ ایشیائی تحقیقی جریدے میں شائع۔مقالہ میں تجویز کیا گیا نیا ایشین ایکٹو ایجنگ انڈیکس اس بات کی مقدار کا جائزہ لیتا ہے کہ بوڑھے لوگ اپنے کنبوں اور معاشرے میں کس حد تک شراکت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پریس نوٹ کے مطابق ، پروفیسر اصغر زیدی اور سیئول نیشنل یونیورسٹی، جنوبی کوریا کے جنپل ام کا تحقیقی مضمون "جرنل آف ایشین سوشیالوجی" کے دسمبر ایڈیشن میں شائع کیا گیا ہے۔

جی سی یو کے سینئر اساتذہ نے اس اشاعت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائس چانسلر کے تحقیقی کام سے نہ صرف عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی میں جی سی یو کی درجہ بندی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ یہ تحقیق دیگر فیکلٹی ممبران کی بھی حوصلہ افزائی کرئے گی۔ یہ پچھلے سات ہفتوں میں پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی دوسری بین الاقوامی اشاعت ہے۔

متعلقہ عنوان :