ٹی وی اینکر مبشر لقمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست منظور

بدھ 22 جنوری 2020 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر مبشر لقمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے ۔بدھ کو اینکر مبشر لقمان اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔مبشر لقمان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی تھی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے گزشتہ سماعت پر مبشر لقمان کی مسلسل عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال عزیز کے والد انور عزیز نے مبشر لقمان کے خلاف ہتک عزت کی درخواست دے رکھی ہے۔جس میں درخواست گزار کا موقف ہے کہ مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں ان کی اہلیہ پر یہودی ہونے کا الزام لگایا ۔مبشر لقمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔عدالت نے مبشر لقمان کو ہر سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی۔