حکومت نے رمضان بازاروں کو دی جانے والی سبسڈی سے گزشتہ سال سوا سات سو کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔ فیاض الحسن چوہان

بدھ 22 جنوری 2020 23:53

حکومت نے رمضان بازاروں کو دی جانے والی سبسڈی سے گزشتہ سال سوا سات سو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جس مہارت اور مستعدی سے گزشتہ ڈیڑھ سال میں اپنی انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے اس قلیل مدت میں نہ صرف ریکارڈ قانون سازی کی بلکہ خزانے اور ووٹ کی امانت کا حق ادا کرتے ہوئے رفاہ عامہ اور ترقیاتی کاموں کو بھی سرانجام دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ڈی جی پی آر میں ایک اعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورِ حکومت میں شوباز شریف نے عوام کی امانت پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے 55 ارب روپے اپنی ذاتی تشہیر پر صرف کر دیئے۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ کہ بزدار حکومت نے صرف رمضان بازاروں کو دی جانے والی سبسڈی سے گزشتہ سال سوا سات سو کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ موجودہ حکومت مل جل کر کھانے کی بجا? عوام پر لگانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو کہ حکومت مخالف عناصر کو ہضم نہیں ہو رہی۔