شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں امن کے سفیروں کیلئے امن اور برادشت کی تربیت کے عنوان پر تربیتی سیشن کا افتتاح

بدھ 22 جنوری 2020 23:58

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں بھٹائی سوشل واچ اور ایڈوکیسی (بسوا) کی جانب سے امن کے سفیروں کیلئے امن اور برادشت کی تربیت کے عنوان پر چار روزہ تربیتی سیشن کا افتتاح یونیورسٹی کے پرووائیس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے کیا۔ اس تربیتی سیشن میں شعبہ زولاجی اور انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے 35 طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف خشک نیطلبہ و طالبات سے کہا کہ آپ امن کے سفیر ہیں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ امن اور برداشت کو فروغ دیا جائے۔ طلبہ و طالبات امن کا پیغام معاشرے میں لے کر جائیں گے۔ سیشن کی ماسٹر ٹرینر زہرة الفاطمہ نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات میں سیکھنے کی لگن موجود ہے۔

(جاری ہے)

اس چار روزہ تربیتی سیشن میں امن کے متعلق تربیت دی جائے گی۔

بسوا کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر خادم حسین میرانی نے یونیورسٹی اور بسوا کے مابین ہونے والے معاہدے کے متعلق آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت لیکچر پروگرام، ورکشاپ اور سیمینار منعقد کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کی صلاحیات میں اضافے کیلئے کی گئی ڈاکٹر پروین شاہ کی کوششوں کو سراہا۔ پروجیکٹ کے فوکل پرسن محمد حسن شیخ نے سیشن میں نظامت کی کاروائی سرانجام دی۔ افتتاحی سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری ڈائریکٹر میڈیا اور پبلک ریلیشنز، محمد ابراہیم کھوکھر، خادم حسین میمن، فوزیہ حنیف و طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :