آئی ایم ایف ایجنڈے پر عمل کر نے والی حکومت پاکستان سے غربت کی بجائے غریبوں کے خاتمے کے مشن پر ہے ،طلال چوہدری

-ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیا ؒپاکستان ایک زرعی ملک ہے اناج اور گیس کی پیداوار ایسے ہے کہ ایسے میںان ضروریات کا بحران سراٹھانا حکومت کی نااہلی ہے ّ لیگی کارکنان مسلم لیگ کا ہر اول دستہ ہیں فیصل آباد شہر میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی پر جلد کنونشن چلایا جائیگا جس میں کارکنان کی تجاویز اور مشاورت کو مدنظر رکھ کر تنظیم کی جائیگی ،لیگی کارکنان کے اجلاس میں خطاب

بدھ 22 جنوری 2020 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی وسابق وزیر مملکت طلال بدر چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایجنڈے پر عمل کر نے والی حکومت پاکستان سے غربت کی بجائے غریبوں کے خاتمے کے مشن پر ہے ،ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیا پاکستان ایک زرعی ملک ہے اناج اور گیس کی پیداوار ایسے ہے کہ ایسے میںان ضروریات کا بحران سراٹھانا حکومت کی نااہلی ہے ۔

(جاری ہے)

لیگی کارکنان مسلم لیگ کا ہر اول دستہ ہیں فیصل آباد شہر میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی پر جلد کنونشن چلایا جائیگا جس میں کارکنان کی تجاویز اور مشاورت کو مدنظر رکھ کر تنظیم کی جائیگی ،ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت طلال بدر چوہدری نے فیصل آبادمیں لیگی کارکنان کے ایک اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمسلم لیگ ن کارپوریشن کے صدر شیخ اعجاز احمد سابق ایم پی اے ،میاں عرفان منان نے لیگی رہنما سی سی 81میاں نوید احمد ،میاں سجاد، سابق چیئر مین اخواص قریشی ،میاں مجاہد ،میاں عامراقبال ،میاں ناصر رامے ،ماسٹر جمیل ،میاں طیب ،میاں مشتاق ،میاں کاشف مشتاق ،رانا ندیم چاندی ،شفیق احمد گجر ،میاں خالد کے علاوہ ودیگر کی بھی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی انہوںنے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک میں آٹے کا مصنوعی بحران مسلط حکمرانوں کے دور کا سب سے بڑا بحران ہے ،مہنگائی کے ستائے عوام سے روٹی چھین کر خوشحالی اور ترقی کے راگ الاپنے والوں کو عوام بددعائیں لے ڈوبیں گی ،ملک میں آٹے کا بحران پیدا کرکے عوام کی توجہ بدترین حکمرانی سے مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوںنے کہاکہ عمران خان کا ایجنڈا غربت کی بجائے غریبوں کا خاتمہ ہے جمہوریت کے نام پر انصاف کی حکومت پانچ سال مسلط رہی تو پاکستانیوں سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا جائیگا ،میاں محمد نواز شریف پاکستان کے عوام کی امید اور قوم کے مسیحا ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے والوں کو ایک دن قوم اور خدا کے سامنے جوابدہ ہونا پڑیگا ،