پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن ، لاہور پولیس کے سکیورٹی کے سخت انتظامات
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں قیام گاہ سے سٹیڈیم تک لایا گیا تمام اداروں اور سکیورٹی ایجنسیز کے مشترکہ تعاون سے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں
جمعرات 23 جنوری 2020 21:37
(جاری ہے)
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران بھی لاہور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔
ٹیموں کو مضبوط سکیورٹی حصار میں ان کی قیام گاہ سے سٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کرکٹ میچز کے انعقاد کے سابقہ تجربات کی بنیادپر سکیورٹی اور پارکنگ کے بھرپورانتظامات عمل میںلائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیموںکی قیام گاہ سے سٹیڈیم تک نقل و حرکت کے دوران ٹریفک کی روانی انتہائی محدود وقت کیلئے بند کی جائے گی تاکہ شہریوں کو کم سے کم دشواری کا سامنا ہو۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک نئی ایس او پیز کے تحت کم سے کم وقت کیلئے ٹریفک کو روکا جائے گا۔ رائے بابر سعید نے کہا کہ تمام اداروں اور سکیورٹی ایجنسیز کے مشترکہ تعاون سے سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور پولیس کو رینجرز اور پاکستان آرمی کی بھی بھرپور معاونت حاصل ہے۔انہوںنے کہا کہ زمینی سکیورٹی کے علاوہ فضائی نگرانی یقینی بنانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کی مدد دستیاب ہوگی۔ دونوں ٹیموں کو نقل و حرکت کے دوران زیرو روٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ 24،25اور 27جنوری کو کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچز کے دوران لاہور پولیس کی جانب سے مربوط سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر10ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ 17ایس پیز ،48ڈی ایس پیز ، 134انسپکٹرزاور 592اپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دیں گے۔ رائے بابر سعید نے کہا کہ ٹیموں کی قیام گاہ اورسٹیڈیم کے گردو نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں ۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس رسپانس یونٹس کی ٹیمیںکی مسلسل پٹرولنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ٹیموں کی قیام گاہ، سٹیڈیم اور روٹس کی بلند عمارتوں پر سنائپرزبھی تعینات ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹیموں اور سٹیڈیم کے اطراف ہونے والی نقل و حرکت کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔شائقین کرکٹ کو تین درجاتی سکیورٹی حصار سے گزر کر ہی سٹیڈیم میں جانے کی اجازت ہو گی۔چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹکٹر اور واک تھرو گیٹس کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔میچ کے دوران شائقین کو سٹیڈیم میں ممنوعہ اشیاء لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔رائے بابر سعید نے کہا کہ شائقین کرکٹ کے لمحات سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لئے لاہور پولیس سے تعاون کریں اور پولیس کی جانب سے کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.