چین سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ شروع کردی گئی

متحدہ عرب امارات کا بھی چین سے آنے والے مسافروں کی کورونا وائرس سکریننگ کا فیصلہ

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعہ 24 جنوری 2020 09:53

چین سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ شروع کردی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری 2020ء) چین سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ شروع کردی گئی، متحدہ عرب امارات کا بھی چین سے آنے والے مسافروں کی کورونا وائرس سکریننگ کا فیصلہ پاکستان نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے چین سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ شروع کردی ہے۔ سول ایوی ایشن کے مطابق احتیاطی اقدام کے طور اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہر مسافر کو ہیلتھ کائونٹرز سے گزرنا ہوگا جہاں طبی عملہ مشینوں کے ذریعہ ان مسافروں کی سکریننگ کرے گا اورکسی مسافر میں وائرس کی موجودگی کی صورت میں اسے الگ کمرہ میںرکھا جائے گا اور بعد ازاں علاج معالجہ کے لئے پمز ہسپتال منتقل کیا جائے گا اسی طرح کے اقدامات ملک کے دیگر ہوائی اڈوں پر بھی کئے گئے ہیں۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور باچاخان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جدید تھرمل سکینرز نصب کئے گئے ہیں جن سے متاثرہ مریضوں کی فوری شناخت کی جائے گی ایسے کیسز سے نمٹنے کے لئے عالمی معیار کے مطابق قرنطینہ روم بھی کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

 اس کے علاوہ  دبئی ائرپورٹ کے حکام نے بھی چین سے آنے والے مسافروں کی کورونا وائرس کی سکریننگ کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع ابلاغ نے متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالہ سے بتایا ہے کہ دبئی ہیلتھ اتھارٹی اور میڈیکل سنٹر کی ٹیم ایئر پورٹ پر ان مسافروں کی تھرمل سکریننگ کرے گی تاکہ متحدہ عرب امارات میں مسافروں کے صحت مندانہ داخلہ کو یقینی بنایا جاسکے اور وائرس کی آمد کو روکا جاسکے ۔

کرونا وائرس سے اب تک 17 افراد ہلاک اور سینکڑوں متاثر ہوئے ہیں ۔خطرناک وائرس جاپان ، جنوبی کوریا اور امریکہ پہنچ گیا ہے ۔