اداکارہ میرا نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا

جمعہ 24 جنوری 2020 15:55

اداکارہ میرا نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) اداکارہ میرا نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان انہوں نے آرٹس کونسل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ، ڈاکٹر ہما میر، وصی قریشی، اطہر جاوید صوفی اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے فلم کا اسکرپٹ ممتاز ڈراما نگار انور مقصود لکھیں۔ میرا نے کہا کہ فلم ’’باجی‘‘ کو دنیا بھر میں دلچسپی سے دیکھا گیا اور پسند کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ایک گروہ کام کررہا ہے لیکن میں گھبرانے والی نہیں ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی فلم میں نئے چہرے متعارف کر وائیں گی جس پر کام کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :