امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ امن منصوبہ منگل کو منظرعام پرلانے کا اعلان

جمعہ 24 جنوری 2020 16:09

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ امن منصوبہ منگل کو منظرعام پرلانے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ امن منصوبہ آئندہ منگل کو منظر عام پرلانے کا اعلان کردیا،ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن سے کچھ دیر پہلے منظر عام پر لایا جائے گا۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ نیتن یاہو سے ملاقات سے قبل اس منصوبے کو جاری کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی پہلے تو اس منصوبے پر منفی ردعمل ظاہر کرسکتے ہیں لیکن حقیقت میںیہ ان کے لیے بہت مثبت ہے۔اس سے قبل وائٹ ہائوس نے کہا تھا کہ نیتن یاہو کا دورہ امریکہ دونوں ملکوں کے مشترکہ علاقائی و قومی سلامتی کے معاملات پر بات چیت کا سنہرا موقع ہے۔ادھر، اسرائیلی سیاسی اتحاد بلیو اینڈ وائٹ کے چیئرمین اور نیتن یاھو کے انتخابی حریف بینجمن گینٹز نے بھی ٹرمپ کی دورہ واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی ہے۔