برطانوی شہریوں کیلئے شمالی علاقوں کا بذریعہ سڑک سفر محفوظ قرار
برطانیہ نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری بہتر کردی، خوشی ہے کہ برطانوی شہری پاکستان کو مزید بہتر طریقے سے دیکھ سکتے ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 جنوری 2020 17:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی میں بہتری پاکستان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے باعث سفری ہدایات میں ترمیم کی گئی۔ برطانوی ایئرویز کی بحالی اور برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان بہترین سکیورٹی کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی بڑی پیشرفت ہے۔ میری برطانوی وزیرخارجہ سے بھی اس حوالے سے بات ہوئی تھی، ہم نے امریکی صدر سے بھی ٹریول ایڈوائزری کے حوالے سے بات کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانیہ کی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کا کریڈٹ قوم اور مسلح افواج کو جاتا ہے۔ حکومت اور عوام سفری شرائط میں نرمی پر برطانوی حکومت کے ممنون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکی اور ملائیشیاء کے ساتھ بھی سیاحت کے شعبے میں فروغ کیلئے بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ تینوں ممالک سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں مدد کریں گے۔ وزیراعظم نے محمد بن سلیمان سے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر معاملے کا جائزہ لیا گیا تو پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ اسی طرح سینئر وزیر سیاحت خیبرپختونخوا عاطف خان نے کہا کہ محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے تمام انتظامی معاملات کو ڈیجیٹل کیا جارہا ہے جن میں خیبرپختونخوا میں موجود ہوٹلز کی رجسٹریشن اور ان کی عالمی تقاضوں کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے رینکنگ، سیاحتی مقامات کی آن لائن رجسٹریشن اور سیاحتی رہنماں کی رجسٹریشن، محکمہ سیاحت کی جدید آن لائن ایپلیکیشن، آن لائن ہوٹل اور گیسٹ ہاوس ریزرویشن، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے جدید کیمپنگ پوڈ کی آن لائن بکنگ کے علاوہ جدید دیگر سہولیات شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.