بورے والا۔بورے والہ کرکٹ کلب ٹور نامنٹمیں بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی 7وکٹوں سے کامیابی

جمعہ 24 جنوری 2020 18:38

بورے والا۔بورے والہ کرکٹ کلب ٹور نامنٹمیں بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی 7وکٹوں ..
بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) بورے والہ کرکٹ کلب (یونائیٹڈ) اوربی۔ٹی۔ایم کرکٹ کلب (رائلز) کے درمیان بورے والہ پریمیئر لیگ کے کھیلے گئے چوتھے میچ میں بی۔ٹی۔ایم کرکٹ کلب کی 7وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکیپریمیئر لیگ ٹورنامنٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے بورے والا یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ھوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے جس میں محمد عظیم نے 35 رنز کی آننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

بی ٹی ایم رائلز کی طرف سے نوید انجم اور فرخ رامے نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں بی۔ٹی۔ایم رائلز نے مطلوبہ سکور باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا جس میں فرحان سرفراز نے رواں سیزن میں شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ھوئے بغیر آؤٹ ھوئے 72 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ رمشی نے 25 رنز بنائے بورے والا یونائیٹڈ کی طرف سے محمد عاطف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاسرپرست بی۔ٹی۔آیم کرکٹ کلب ڈاکڑ شاھد صدیق نے ٹیم کی مسلسل کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور آئندہ میچوں کی جیت کے لئے نیک خواھشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :