گورنر سندھ سے جی ڈی اے رہنما ارباب غلام رحیم کی ملاقات

جمعہ 24 جنوری 2020 19:50

گورنر سندھ سے جی ڈی اے رہنما ارباب غلام رحیم کی ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سابق وزیراعلی سندھ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما ارباب غلام رحیم نے گورنر ہاس میں ملاقات کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور معیشت میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صوبہ کی ترقی، مسائل کے خاتمے اور امن و امان میں بہتری میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ صوبہ کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت مسائل کے دیرپا حل میں معاون ثابت ہوگی۔ ارباب غلام رحیم نے ا س موقع پر کہا کہ صوبہ کے عوام کی خوشحالی کے لئے وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے تاکہ صوبہ میں ترقی کے دور کا آغاز کیا جاسکے۔