ملک بھر کیلئے سال 2020 کی پہلی عام تعطیل کا اعلان

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو تعطیل ہوگی، ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جنوری 2020 20:12

ملک بھر کیلئے سال 2020 کی پہلی عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2020ء) ملک بھر کیلئے سال 2020 کی پہلی عام تعطیل کا اعلان، یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو تعطیل ہوگی، ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سال 2020 کے دوران ملک بھر کیلئے پہلی عام تعطیل اگلے ماہ کی 5 تاریخ کو ہوگی۔ رواں ماہ کے آخر میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تعطیل ہوگی۔

اس روز ملک کے تمام سرکاری اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے۔ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ دوسری جانب حکومت نے کشمیرایشوزاجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ آگاہی مہم میں اندرون اور بیرون ملک اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

27 جنوری کوثقافتی کانفرنس ہوگی۔28 جنوری کو تصاویر کی نمائش ہوگی، کشمیری مجاہدین ، متاثرین کی تصاویر لگاکر ایشوز کو اجاگر کریں گے۔31 جنوری کو قیادت کشمیر کے ایشوز پر پریس کانفرنس کرے گی۔3فروری کویوتھ کا کنونشن سنٹر میں ایک سیمینار ہوگا، 4 فروری کو ایوان صدر میں کشمیرڈے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، تقریب سے صدرمملکت بھی خطاب کریں گے۔

اسی طرح 5فروری کو آزاد کشمیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی منعقد کیا جائے گی، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنے صوبائی دارلحکومت میں کشمیرریلی کی قیادت خود کریں۔اسی روز وزیراعظم عمرا ن خان میرپور میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔کشمیر ایشوز کو اجاگر کرنے کیلئے سلوگن ڈیزائن کیے گئے ہیں۔