ترکی 7 شدت کے زلزلے سے لرز گیا

زلزلہ ترکی کے مشرقی علاقے میں آیا، متعدد عمارتیں گرنے اور ہلاکتوں کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جنوری 2020 23:37

ترکی 7 شدت کے زلزلے سے لرز گیا
استنبول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2020ء) ترکی 7 شدت کے زلزلے سے لرز گیا، زلزلہ ترکی کے مشرقی علاقے میں آیا، متعدد عمارتیں گرنے اور ہلاکتوں کی اطلاعات۔ ترک خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقے خوفناک زلزلے سے لرز گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ترکی کے مشرقی علاقوں میں جمعہ کی شب کو تقریباً 7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

زلزلے کے باعث متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ آخری اطلاعات تک زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں متعدد عمارتیں گر گئی ہیں جبکہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے بعد متاثرہ علاقوں کا رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ زلزلہ صرف ترکی نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں بھی محسوس کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے، اسرائیل، عمان، شام، اردن، لبنان اور دیگر میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کو حالیہ کچھ عرصے کے دوران اس خطے میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہاں واضح رہے ایشیا کا خطہ گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل شدید زلزلوں کی زد میں ہے۔ پاکستان بھی مسلسل زلزلوں کے باعث متاثر ہو رہا ہے۔ جبکہ سال 2020 کے آغاز میں ماہرین نے پیشن گوئی کی تھی کہ رواں سال دنیا کے مختلف خطوں میں تباہ کن زلزلے آنے کا خدشہ ہے۔